22 جنوری ، 2014
میر علی…میر علی پر پاک فوج کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان میں سے 33 کا تعلق ازبکستان اور 3 کا جرمنی سے تھا،ادھر وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی بمباری کے بعد ملبے سے مزید لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق میر علی میں پاک فضائیہ کے حملے میں مارے جانے والے افراد میں طالبان کے اہم کمانڈرز اور غیر ملکی دہشت گرد تھے،، جن میں سے 33 ازبک اور 3 جرمن تھے، ہلاک ہونے والوں میں قاری حسین کے جانشین ولی محمد، عصمت شاہین بیٹنی اور مولوی فرہاد ازبک بھی شامل ہیں،وادی تیراہ میں ہونے والی بمباری کے بعد آج ملبے سے مزید لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد32 ہوگئی ہے ۔ ہلاک ہونے والوں میں درہ آدم خیل کااہم شدت پسند کمانڈرحافظ سعید بھی شامل ہے، گزشتہ روز وادی تیراہ کے علاقے توت درہ اور دو ہ تو ی میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی تھی۔