24 جنوری ، 2014
بنوں…بنوں کے ایک نجی کلینک میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیاہے، جن میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ علاج کی بہتر سہولتوں کیلئے ماں اور بچوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ خاتون کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہے اور اس کا خاندان دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر نقل مکانی کرکے بنوں پہنچا۔ طبیعت بگڑنے پر خاتون کو نجی کلینک میں داخل کرایا گیا جہاں اس کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں۔ علاج کی بہتر سہولتوں فراہم کرنے کیلئے ماں اور بچوں کو ملٹری اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔