دلچسپ و عجیب
28 جنوری ، 2014

کراچی چڑیا گھر کے رومیو جیولیٹ کی لو اسٹوری

 کراچی چڑیا گھر کے رومیو جیولیٹ کی لو اسٹوری

کراچی…محبت کرنے والا رومیو مرگیا، جولیٹ کی دنیا اندھیر ہوگئی۔کراچی کے چڑیا گھر میں رونق اپنے عروج پر جا نوروں کو دیکھنے آنے والے بچوں کا تانتا ہر روز لگا رہتا ہے لیکن اگر کوئی تنہائی کا شکار ہے تو وہ ہے جیو لیٹ، رومیو نامی بن مانس کے ساتھ 8 سال گزارنے والی جیولیٹ اپنے پنجرے میں اب گہری سوچ میں مبتلا رہتی ہے اور اگر کوئی آتا جاتا شخص آواز دیتا ہے تو اسے غصہ آجاتا ہے۔ 25سال کا رومیو 23 سال تک اپنی شرارتوں سے چڑیا گھر میں آنے والوں کا دل بہلاتا رہااور بیمار ہوکر چل بسا۔بچوں کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں نیا بن مانس لایا جائے۔پیار محبت اور عشق،کسی ایک مخلوق تک محدود نہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے رومیو سے تین مہینے جدائی کے بعد بھی چڑیا گھر کی جیولیٹ اداس ہے،اور بار بار پنجرے سے جھانکتی ہے جیسے رومیوکا انتظار کررہی ہو۔

مزید خبریں :