کھیل
31 مارچ ، 2012

سپر 8 ٹی 20 : کراچی ڈولفنز ، لاہور لائنز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

سپر 8 ٹی 20 : کراچی ڈولفنز ، لاہور لائنز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

راولپنڈی … کراچی ڈولفنز شاہ زیب حسن اور خالد لطیف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سپر 8 ٹی 20 کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں لاہور لائنز کو 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی ڈولفنز نے 168 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کیا۔ شاہ زیب حسن نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 28 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے، انہیں عمران علی نے آوٴ ٹ کیا۔ خالد لطیف 35 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر دوسرے نمایان بیٹسمین رہے۔ وہ عدنان رسول کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔ اسد شفیق 22 رنز بنا کر عدنان رسول کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہوئے۔ شہریار غنی 28 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ لاہور لائنز کی جانب سے عدنان رسول نے 2 اور عمران علی نے ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 167 رنز بنائے۔ ناصر جمشید 36 اور کاشف صدیقی 48 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین تھے۔

مزید خبریں :