31 مارچ ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…1990کی دہائی میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو پے درپے کامیاب فلمیں دینے والی نیپالی حسینہ منیشا کوئرالہ ایک بار پھر بالی ووڈ کے فلمی پردے پر واپسی کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔سوداگر،اکیلے ہم اکیلے تم،1942 A Love Story،دل سے،خاموشی اور گپت سمیت کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے والی منیشا کوئرالہ نے شادی کے بعد بالی ووڈ سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔حال ہی میں معروف فلمساز و ہدایتکار کی فلم کے پریمئر میں شرکت کرنے والی منیشا نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک بار پھر فلمی پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے تین فلموں کے اسکرپٹ پڑھ کر حامی بھرلی ہے جبکہ مزید دو ہدایتکاروں کے سا تھ بھی ان کی بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ منیشا کی بالی ووڈ میں پہلی ہی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ فلمی دنیا میں واپسی انکے لیے خوشگوار تجربہ ثابت ہوپاتی ہے یا نہیں۔