انٹرٹینمنٹ
29 جنوری ، 2014

پنجاب یوتھ فیسٹیول :لاہورکے کالج میں طالبات کا فیشن شو

پنجاب یوتھ فیسٹیول :لاہورکے کالج میں طالبات کا فیشن شو

لاہور…پنجاب یوتھ فیسٹیول کی رنگینیاں کھیل کے میدانوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بھی جاری ہیں۔ لاہور کے سمن آباد کالج میں طالبات نے فیشن شو کا انعقاد کیا ۔فیشن ڈیزائننگ میں ان کی دلچسپی اور مہارت نے سب کوحیران کر دیا۔ ثقافتی سرگرمیوں کے مرکز شہر لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول نے مختلف کالجزکی طالبات کو فیشن ڈیزائننگ میں نئے رجحانات متعارف کرانے کا موقع دیا۔ طالبات کی مہارت اوردلچسپی قابل دید تھی۔ طالبات ماڈلز کے روپ میں بھی کہیں سے نوآموز نظر نہ آئیں۔ حاضرین ان کی پرفارمنس دیکھ کر داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ موسم سرما کی مناسبت سے ڈیزائن کردہ ملبوسات توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول سے جہاں طالبات کو موقع ملا اپنی مخفی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا، وہاں انہوں نے ثابت کر دیا کہ اگر انہیں مناسب پلیٹ فارم ملے تو وہ فیشن انڈسٹری میں نام کمانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید خبریں :