صحت و سائنس
30 جنوری ، 2014

جاپانی سائنسدانوں کااسٹیم سیل تیار کرنے کا نیا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ

جاپانی سائنسدانوں کااسٹیم سیل تیار کرنے کا نیا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ

ٹوکیو…جاپانی سائنسدانوں نے اسٹیم سیل cells stem تیار کرنے کے موجودہ طریقہ کارکی جگہ زیادہ سادہ اور تیزطریقہ دریافت کرنے کا دعوی کیاہے۔جاپانی سائنسدانوں کاکہناہے کہ انہوں نے اسٹیم سیل cells stem بنانے کا نیا طریقہ دریافت کرلیاہے جو موجودہ طریقے کے مقابلہ میں زیادہ تیز رفتار اور سادہ ہے، سائنسدانوں کی تحقیق جنرل نیچر میں شائع کی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ کہ نئے طریقے سے اسٹیم سیل بائیو لوجی کا نیا دور شروع ہوگآ۔ نئے طریقے کار سے اسٹیم سیل تین دن میں تیارہوسکے گا۔ موجودہ طریقے میں انسانی جلد یا خون کے سیل متاثرہ حصے میں لگا کراسٹیم سیل بنایاجاتاہے ، جس میں کئی ہفتے درکار ہوتے ہیں اور کامیابی کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :