کھیل
31 مارچ ، 2012

سپر 8 ٹی 20 سیمی فائنل: سیالکوٹ لائنز کا پشاور پنتھرز کو 198 رنز کا ہدف

سپر 8 ٹی 20 سیمی فائنل: سیالکوٹ لائنز کا پشاور پنتھرز کو 198 رنز کا ہدف

راولپنڈی … سپر 8 ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ لائنز نے شکیل انصار کی سنچری کی بدولت پشاور پنتھرز کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف دیا ہے۔ راولپنڈی میں جاری سپر 8 ٹی 20 کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ پر 197 رنز بنائے۔ شکیل انصار 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 100رنز اور حارث سہیل 45 گیندوں پر 69 رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے، انہوں نے اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ عمران نذیر 15 رنز بناسکے۔ پشاور پنتھرز کے محمد اسلم نے ایک وکٹ لی، ریاض آفریدی 2 اوورز میں 27 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر رہے۔

مزید خبریں :