پاکستان
31 مارچ ، 2012

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ''ارتھ آور'' منایا گیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ''ارتھ آور'' منایا گیا

کراچی … زمین سے اظہار محبت کیلئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا اور اضافی لائٹیں بند کرکے توانائی بچانے کا عہد کیا گیا۔جیو کے دفاتر میں بھی کارکنوں نے ایک گھنٹے اضافی بتیاں بجھا کر اور شمعیں روشن کر کے توانائی بچانے کا عہد کیا ۔پاکستان میں ''''ارتھ آور ''''کا آغاز رات ساڑھے 8 بجے ہوا جو ساڑھے 9 بجے تک جاری رہا ۔ ارتھ آورکے موقع پر اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس اور لاجز کی لائٹس بند کی گئیں، ایوان صدر، وزیراعظم ہاوٴس، وزیراعظم سیکریٹریٹ، سپریم کورٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں میں بھی غیر ضروری لائٹس بند کی گئیں۔ کراچی میں مزار قائد سمیت دیگر اہم اور سرکاری عمارتوں کی بھی غیر ضروری اضافی لائٹس بند کی گئیں۔ اس کے علاوہ پشاورمیں خیبرپختونخوااسمبلی کی تمام لائٹس، باچا خان ایئرپورٹ اور دیگر عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس، پنجاب اسمبلی کی 90 فیصد لائٹس، کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور بلوچستان اسمبلی کی لائٹس، بادشاہی مسجد، مینار پاکستان پر لائٹس، لاہورمیں ایوان وزیراعلیٰ کی اضافی روشنیاں بند کی گئیں۔ ارتھ آور منانے والوں نے ہرسال اسی جذبے سے ارتھ آور منانے کا بھی عہد کیا ۔

مزید خبریں :