31 جنوری ، 2014
تھرپارکر… وزیراعظم نوازشریف اور صدر آصف زرداری آج تھر کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، دونوں قائدین کی ملاقات میں اہم قومی امور پر مشاورت بھی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سندھ حکومت اور آصف زرداری کی دعوت پر آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے۔ وہ آصف زرداری کے ہمراہ سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے ایک کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔یہ منصوبہ سندھ کی صوبائی حکومت اور اینگرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس سے ا بتدائی طور پر 660 میگاواٹ بجلی تیار کی جائے گی۔دونوں قائدین کی آخری ملاقات 5 ستمبر کو وزیر اعظم کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں الوداعی ضیافت پر ہوئی تھی۔