پاکستان
31 جنوری ، 2014

مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ محفوظ، آج جاری ہوگا

مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ محفوظ، آج جاری ہوگا

اسلام آباد…غداری کیس میں خصوصی عدالت پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ آج جاری کرے گی، پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کی ہے مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ تھوڑی دیر میں ہوجائیگا۔آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی رپورٹ پر پراسیکیوٹر نے تیرہ اعتراضات داخل کیے تھے، ان کا کہنا تھاکہ ٹیسٹ ریکارڈ کے بغیر یہ محض کاغذ کا ٹکرا ہے، انہوں نے استدعا کی ہے کہ ملزم کو حاضری سے استثنا نہ دیا جائے،آج مشرف کے وکلا نے جوابی دلائل دیے،انور منصور کا موقف تھا کہ استغاثہ نے اعتراضات میں امریکی ڈاکٹر کی رائے ڈاکٹر کو دیکھے بغیر شامل کی گئی۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی رجسٹرار آفس سے جاری کیا جائے گا،جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھاکہ ججز طبی ماہرین نہیں کہ انجیوگرافی یا علاج کے وقت سے متعلق رائے دیں، وہ اس بات کا جائزہ لیں گے کہ ملزم کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں کی گئی ، یا رپورٹ میں کوئی خامی تو نہیں۔

مزید خبریں :