پاکستان
31 مارچ ، 2012

کراچی کے امن کیلئے اتحادی جماعتیں کل لائحہ عمل طے کرینگی، رحمان ملک

کراچی کے امن کیلئے اتحادی جماعتیں کل لائحہ عمل طے کرینگی، رحمان ملک

کراچی … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں 4 سال پہلے جو حالات تھے وہ آج نہیں ہیں، قانون نافذ کرنے والے اگر اپنا کام درست انداز میں کریں تو حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں، شہر کے امن کیلئے تینوں اتحادی جماعتیں کل اکٹھی بیٹھیں گی اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ لیاری میں 62 جوئے کے اڈوں کے علاوہ منشیات کے اڈے بھی ختم کیے، کراچی میں 4 سال پہلے جو حالات تھے وہ آج نہیں ہیں، قانون نافذ کرنے والے اگر اپنا کام درست انداز میں کریں تو حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے امن کیلئے تینوں اتحادی جماعتیں کل اکٹھی بیٹھیں گی اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا، قیام امن کیلئے تینوں اتحادی جماعتوں کے 2، 2 ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی اتنی نفری نہیں ہے کہ ہر گلی میں بیٹھے، اے این پی کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ میں طالبان ملوث ہیں۔

مزید خبریں :