پاکستان
31 مارچ ، 2012

ملک میں جب بھی تبدیلی آئی یوتھ لیکر آئیں گے، شاہ محمود قریشی

ملک میں جب بھی تبدیلی آئی یوتھ لیکر آئیں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان … تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں جب بھی تبدیلی آئی ملک کی یوتھ لے کر آئے گی۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں یوتھ فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پانی کے مسئلہ پر صوبوں کے درمیان تلخی ہو سکتی ہے اور پاکستان انڈیا کے تعلقات بھی پانی کے مسئلہ پر کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کمیشن ایجنٹ بیٹھے ہوئے ہیں جو بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آتا ہے اس کے تانے بانے ملتان سے ہی جڑتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے سرائیکی خطہ کے ساتھ سیاست کھیلی جا رہی ہے اور سیاستدان نمبر بنانے کیلئے سرائیکی صوبہ کی بات کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت کوئی بھی ہو ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا ۔

مزید خبریں :