31 جنوری ، 2014
برلن…این جی ٹی…جرمن کمپنی نے دنیا کا مہنگا ترین ٹوتھ برش مارکیٹ میں متعارف کروادیا ہے۔عام ٹوتھ برشوں کے مقابلے میں ہزار گنا مہنگا ریناسٹ نامی یہ برش ٹائیٹینیم سے تیار کیا گیا ہے جسکی بدولت آپکو زندگی بھر کسی نئے ٹوتھ برش کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ٹائیٹینیم کی باڈی لیے اس ٹوتھ برش کے برش ہیڈ کو خراب ہونے کی صورت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ریناسٹ ٹوتھ برش اور برش ہیڈ کے درمیان ایک خصوصی اینٹی بیکٹیرل کوٹنگ موجود ہے جوبیکٹیریاز اور جراثیموں کو دور رکھتے ہوئے دانتوں کی ہائیجین برقرار رکھنے میں سود مند ثابت ہوتی ہے۔چار مختلف رنگوں میں موجود اس ٹوتھ برش کے ساتھ اس کا میچنگ اسٹینڈ بھی بھیجا جاتا ہے جبکہ ہرچھ ماہ بعد اسکے صارف کو پانچ نئے برش ہیڈز بھی ارسال کیے جاتے ہیں۔دنیا کے اس مہنگے ترین ٹائیٹینیم ٹوتھ برش کی قیمت فروخت4ہزار375ڈالر(2ہزار645پاؤنڈ )مقرر کی گئی ہے جبکہ اس پر نام کنندوانے کیلئے اضافی رقم چارج کی جائیگی۔