پاکستان
01 اپریل ، 2012

کراچی:پرتشدد واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک،2 زخمی

کراچی:پرتشدد واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک،2 زخمی

کراچی. . . .کراچی میں آج پھر ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیاجبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مارٹن کوارٹر سے دو افراد کی لاشیں ملی جن کی شناخت ذاکر اور فہیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے لئے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں پتہ چلا کہ فہیم نامی شخص زندہ ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ مومن آباد میں واقع بدر چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عامر اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا مقتول سعید آباد کے علاقے سے شادی کی تقریب سے واپس آپنے گھر جارہا تھا،دوسری جانب سے سولجر بازار نمبر دو میں مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی پرمزاحمت پر فائرنگ کرکے امین بابا کو زخمی کردیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ آج رات پولیس کی جانب سے قصبہ کے علاقے بخاری کالونی میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران 7 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان گزشتہ روز پیش بنارس پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہیں۔ گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں ٹارگٹ کلنگ اورفائرنگ سے نوافرادہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :