01 فروری ، 2014
کراچی… کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے پیرآباد تھانے پر دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم ملزمان پیرآباد تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے گیٹ پر تعینات پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔پیر آباد تھانے پر دستی بم حملہ بنارس فلائی اوور پرسے کیا گیا۔ اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر عبدالحق کے مطابق دو زخمی اہلکاروں فیصل اور چن خان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کی آواز سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔