پاکستان
01 فروری ، 2014

اوگراکرپشن کیس:توقیر صادق احتساب عدالت میں پیش

اوگراکرپشن کیس:توقیر صادق احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد…اوگراکرپشن کیس میں اوگرا کے سابق چیرمین توقیر صادق کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی ، عدالت نے نیب حکام کو چار فروری تک ریفرنس داخل کرنے اور اس کی کاپیاں توقیر صادق کو بھی دینے کا حکم دیا۔اسلام آباد احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت جج محمد بشیر کی زیر صدرات ہوئی ۔جج نے نیب حکام کو کہا کہ اب مزید سستی نہیں چلے گی ،چار فروری کو اوگرا کریشن کا ریفرنس عدالت میں داخل کیا جائے۔نیب حکام نے عدالت سے درخواست کی کہ ریفرس پر لگائے جانے والے اعتراضات کو دور کیا جا رہا ہے لہذا وقت دیا جائے جس کے بعد عدالت نے کیس چار فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ریفرنس کو داخل کرنے کی ہدایت کی۔کیس کی سماعت کے دوران توقیر صادق نے عدالت سے کہا کہ مجھے تو جیل میں بجھوا دیا گیا ہے مگر میرے خلاف ابھی تک کوئی ریفرنس بھی داخل نہیں کیا گیا۔نیب ریفرنس میں جو کاغذات میرے خلاف ہیں وہی لگا رہی ہیاور مجھے کوئی معلومات نہیں دیرہے۔عدالت نے توقیر صادق کو کہا کہ آپ کو سب کچھ دیا جائے اور جس کے بعد عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ وہ ریفرنس کی کاپی توقیر صادق کو دیں۔توقیر صادق کے بھائی تنویر صادق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ اپنی مرضی سے کیس کو چلانا چاہتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔

مزید خبریں :