01 فروری ، 2014
کوئٹہ…حکومت بلوچستان نے خضدارسے 13 لاشیں ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے عدالتی انکوائری کرانے کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورمحمد مسکانزئی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہونگے اور عدالتی کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی،بلوچستان کے ضلع خضدار کیعلاقے توتک سے گذشتہ دنوں اجتماعی قبر سے 13افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔