01 فروری ، 2014
شکار پور … جیونیوزکے شہید رپوٹر ولی خان بابر قتل کا مقدمہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کرنے کی ملزمان کی درخواست عدالت نے مسترد کردی ، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہی چلے گاجیونیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل شکار پور میں ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کندھ کوٹ کے جج مشتاق احمد لغاری نے ملزمان کے وکیل سلمان مجاہد کی جانب مقدمہ ڈسٹرکٹ کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔جج کا کہنا تھا کہ مقدمہ دہشت گردی کا ہے لہذا اسی عدالت میں چلے گا۔مقدمہ کی اگلی سماعت 15 فروری کو ہوگی۔