01 فروری ، 2014
لاہور…پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مظفر گڑھ میں بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پرتحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔ڈاکٹر سید وسیم اختر کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیاہے کہ مظفر گڑھ کے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں پنچایت کے سامنے اجتماعی زیادتی کا دل دہلادینے والا ، اندوہناک اور روح فرسا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں رونماہونے والے ایسے واقعات دینی ، تہذیبی اور معاشرتی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اس دلخراش واقعہ کا نوٹس لے کر قابل قدر اقدام کیا ہے۔