پاکستان
01 فروری ، 2014

برسلز: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد کا نیٹو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

 برسلز: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد کا نیٹو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

برسلز… سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد نے مشاہد حسین کی سربراہی میں نیٹو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔وفد نے نیٹو کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل الیگزنڈر ورشبو سے ملاقات کی، جس میں افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کی واپسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ مغربی قوتوں کو افغانستان سے متعلق کنفیوژن پر مبنی پالیسی ختم کردینی چاہیے، افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کے انخلا کے بعد 1989ء کی تاریخ نہیں دہرانی چاہیے، 1989 ء میں پاکستان کو افراتفری کے عالم میں چھوڑ کر لاتعلقی اختیار کرلی گئی تھی۔ مشاہد حسین نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان میں 10 ارب بلین ڈالرز ماہانہ خرچ کررہا ہے، امریکا نے پاکستان کے لیے 5 سال کی مدت میں صرف 7 ارب 50 کروڑ ڈالرز مختص کیے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع کے وفد نے یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا۔وفد میں چوہدری شجاعت، صابر بلوچ، حاجی عدیل اور سینیٹر سحر کامران شامل ہیں۔

مزید خبریں :