01 فروری ، 2014
اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم کی گئی چار رکنی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ محمد عامر نے کہا ہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی مدد مانگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم کسی کے پاس بھی جاسکتی ہے، کمیٹی نے طے کرنا ہے کہ کس کے پاس جانا ہے اور کیا تعاون چاہیے۔ رکن مذاکراتی ٹیم میجر (ر) عامر کا مزید کہنا تھا کہ مفروضوں پر خبریں چلیں گی تو بدگمانی پیدا ہوگی۔