پاکستان
01 فروری ، 2014

جنگ بندی سے پہلے زبان بندی کرلینی چاہیے،مولانافضل الرحمان

جنگ بندی سے پہلے زبان بندی کرلینی چاہیے،مولانافضل الرحمان

فیصل آباد…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق قبائلی روایات کوسمجھناپڑے گا،جنگ بندی سے پہلے زبان بندی کرلینی چاہیے۔ فیصل آباد میں مولانافضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے متعلق ہمیشہ لاتعلق رہا ہوں، مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی زندگی عزیزہے،اللہ تعالیٰ انہیں محفوظ رکھے، ایم کیوایم سے اس معاملے پر مشورہ ہوگا تو کوئی تبصرہ کرسکتا ہوں۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کے لیے خود کو آج تک پیش نہیں کیا، ہمیشہ پارلیمنٹ کے کردار کی بات کی۔

مزید خبریں :