01 فروری ، 2014
کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ،صوبائی وزراء، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا ترمیمی مسودہ قانون منظور کرلیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی تنخواہ 35 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے ہوگئی جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزرا کی تنخواہیں 90، 90ہزار روپے کردی گئیں۔