01 فروری ، 2014
نیویارک…مرنے کے بعد بائیک کے ساتھ دفن ہونے کی امریکی شہری کی انوکھی خواہش پوری کر دی گئی۔ وہ مرنے کے بعد بھی اپنی زندگی کے 37سالوں کی ساتھی ہارلے ڈیوڈسن بائیک پر سوار تھا۔ امریکی ریاست اوہایو میں 82سالہ شخص نے انوکھی آخری خواہش ظاہر کی، کہ اسے مرنے کے بعد اس کی بائیک کے ساتھ دفنایاجائے۔ بلی سٹیڈلے کی موت پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ہوئی اور ان کے احترام میں ان کی لاش پر کیمیکل لگانے کے بعد انہیں سیاہ چمڑے سے تیار کپڑے اور ہیلمٹ پہنا کر اس حالت میں قبر میں اتارا گیا کہ وہ اپنی 1977ء کے ماڈل کی ہارلے ڈیوڈسن موٹرسائیکل پر سوار تھے۔