01 فروری ، 2014
کرچی…کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں چھیپا ایمبولینس کا ڈرائیور اور خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں دو گروپوں میں شدید فائرنگ ہوئی، تین راکٹ بھی فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں خاتون اور چھیپا ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ 4افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ علاقے کی دکانیں اور کاروبار بند ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے۔