پاکستان
01 اپریل ، 2012

کراچی: امن وامان کی صورت حال پر اعلیٰ سطحی اجلاس آج 3بجے ہوگا

کراچی: امن وامان کی صورت حال پر اعلیٰ سطحی اجلاس آج 3بجے ہوگا

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے حالت کے پیش نظر آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزیر داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار شریک ہوں گے، ذرائع کے مطابق امن و امان سے متعلق اجلاس گزشتہ روز ہونا تھا جو بنا کوئی وجہ بتائے ملتوی کر دیا گیا تھا، اب یہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ہوگا، جبکہ گززشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ پر گفتگو میں کہا تھا کہ شہر کے امن کے لئے تینوں اتحادی جماعتیں اکٹھے بیٹھیں گی، اورلائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :