پاکستان
01 اپریل ، 2012

کرک : مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم،6 افراد جاں بحق

کرک : مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم،6 افراد جاں بحق

کرک…بنوں کوہاٹ روڈ پر ٹریلر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں بچی سمیت 6افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق مسافر وین بنوں سے پشاور جارہی تھی کہ کرک کے علاقہ جٹہ اسماعیل خیل کے قریب سامنے سے آنے والے ٹریلرسے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں مزید 3افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :