03 فروری ، 2014
میونخ…میونخ میں ہونیوالا میچ بالکل یکطرفہ رہا،بائرن میونخ نے فرینکفرٹ کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پانچ گول سے فتح سمیٹی ،پہلے ہاف میں میزبان ٹیم کودوگول کی برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں بائرن میونخ نے مزیدتین گول اسکور کیے،فاتح ٹیم کیلئے گٹزے،ربری ribery،روبن،دانتے اورمانڈزوکچ نے گول اسکور کیے۔دوسری جانب ڈچ لیگ میں وال وک نے اینڈھوون کو دوصفرسے شکست دیدی۔