کھیل
03 فروری ، 2014

جنوبی افریقاکابگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور

جنوبی افریقاکابگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور

جوہانس برگ…جنوبی افریقا نے بگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور شروع کر دیا، بھارت نے کرکٹ ساوٴتھ افریقا کو سیریز کھیلنے اور اختلافات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقا کو بھی سبز باغ دکھا دیے۔ جنوبی افریقا نے یو ٹرن لینے پر غور شروع کردیا۔ جنوبی افریقی اخبار کے مطابق بی سی سی آئی نے انڈین ٹیم کو ساوٴتھ افریقا بھیجنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کرکٹ ساوٴتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ سے اختلافات کا چیپٹر کلوز کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ ساوٴتھ افریقا بگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور کر رہا ہے، ممکن ہے کہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں جنوبی افریقا بگ تھری کے حق میں ووٹ دے گا۔

مزید خبریں :