03 فروری ، 2014
واشنگٹن…وینا ملک شادی اور عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ امریکا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ واشنگٹن میں قیام پذیر ہیں اور خوب سیر و تفریح کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وینا ملک کو ان کے رشتے داروں نے امریکا پہنچتے ہی منہ دکھائی کے طور پر گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔ وینا امریکا پہنچنے پر بے حد مسرور ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگلے مہینہ اسی گاڑی پر امریکا بھر کی سیر کروں گی۔