04 فروری ، 2014
جوہانسبرگ…کرکٹ ساؤتھ افریقا نے بھارت سے جوڑتوڑ کی خبروں کی تردیدکردی اورواضح کیاکہ اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔جنوبی افریقی میڈیا نے خبردی تھی کہ ساؤتھ افریقا،بھارت سے ڈیل کے نتیجہ میں بگ تھری کی مخالفت سے دستبردارہونے پرغورکررہاہے۔کرکٹ ساؤتھ افریقاکے مطابق حالیہ صورت حال پرآئی سی سی ،اوربھارت سمیت تمام بورڈزسے رابطہ ہے،تاکہ کوئی حل نکالاجائے،لیکن وہ اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتے،دنیائے کرکٹ مشکل وقت سے گزر رہی ہے،جنوبی افریقاکی خواہش ہے معاملات کوسلجھایاجائے اوراگلی بورڈمیٹنگ سے پہلے اتفاق رائے پیداکیاجائے گا۔کرکٹ ساؤتھ افریقانے بھارت سے جوڑتوڑکی خبروں کوبے بنیاد اورافسوسناک قرار دیا۔