دنیا
04 فروری ، 2014

امریکا: شمالی ریاستیں پھر برفانی طوفان کی زد میں،معمولات زندگی متاثر

واشنگٹن… امریکا کی شمالی ریاستیں ایک بار پھر برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔پیر سے شروع ہونے والے برفانی طوفان نے امریکا کی شمالی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ اور اسکول بند کر دیئے گئے ہیں، کئی انچ برف پڑنے سے سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے، کنیٹکی سے نیویارک تک 4 سے 8 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، کولوراڈو، کنساس، میسوری، اوہائیو، کینٹکی، پینسلوینیا، میری لینڈ، نیو جرسی، ڈیلور اور نیویارک میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :