05 فروری ، 2014
تریپولی…لیبیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں موجود تمام کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی ماہرین کی نگرانی میں تلف کردیا گیاہے۔لیبیا کے سرکاری حکام کے مطابق مغربی ممالک کی زیر نگرانی کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، وزیر خارجہ محمد عبدالعزیز نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکی، کینڈین اور جرمن ماہرین نے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے میں مدد فراہم کی،لیبیا نے 2004 میں ایک معاہدے کے بعد مہلک کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے عمل کا آغاز کردیا تھا، تاہم 2011 میں صدر معمر قذافی کے حکومت کے خلاف بغاوت کے دوران یہ عمل رک گیا تھا۔