پاکستان
07 فروری ، 2014

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ،بالائی علاقوں پر برفباری کا امکان

 ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ،بالائی علاقوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاا مکان ہے۔ آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے باعث ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ سمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔ اس دوران فیصل آباد،ملتان،ساہیوال ،ڈی جی خان،ڈی آئی خان،بنوں،کوئٹہ اورژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :