پاکستان
07 فروری ، 2014

ہیلی کاپٹر کیا کمیٹی ارکان کو کندھوں پربٹھا کر لے جائیں گے ،پرویز رشید

 ہیلی کاپٹر کیا کمیٹی ارکان کو کندھوں پربٹھا کر لے جائیں گے ،پرویز رشید

اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مشرف نے بھاری فیسیں ادا کیں۔ بڑے بڑے وکلا کیے پھر بھی مصیبت میں پھنس گئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت امن کیلیے ہر قدم کی حمایت کرے گی ، طالبان کمیٹی کے مطالبات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ حکومتی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار ہے جو آج پیش کی جائیں گی۔پرویز رشید نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد غیرقانونی راستے اختیار کرنے والوں کو قانون کے راستے پر واپس لانا ہے ، امریکا سمیت کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی ، حکومتی کمیٹی نے موقف بتادیا کہ طالبان کے مطالبے ان کے علاقوں تک ہی محدود ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :