پاکستان
01 اپریل ، 2012

حصے سے زیادہ قربانی دیدی،قانون کے محافظوں کا امتحان شروع ہوگا، شاہی سید

 حصے سے زیادہ قربانی دیدی،قانون کے محافظوں کا امتحان شروع ہوگا، شاہی سید

کراچی …عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی مرتب کردہ جے آئی ٹی رپورٹس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی نہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کی حیثیت سے اپنے حصے سے کئی گناہ زیادہ قربانی دے چکے ہیں۔ اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اصل امتحان شروع ہوگا۔ باچا خان مرکز سے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہی سید نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا عزم و حوصلہ تو وہ سامراج بھی ختم نا کرسکا جس کی سلطنت میں کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔کارکنان ہر قسم کی صورت حال کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں گرفتار شدہ اہم رہنماوٴں اور سینکڑوں بے گناہ کارکنان کی اب تک کوئی خیر خبر نہیں ہے۔فرمائشی کاروائیوں کے بجائے اصل ذمہ داران پر ہاتھ ڈالا جائے۔باچا خان مرکز کے تقدس کی پامالی کا خیر مقدم انتہائی مشکل فیصلہ تھاجسے کراچی کے امن کی خاطر ہم نے قبول کیا۔

مزید خبریں :