کاروبار
08 فروری ، 2014

پی ایس او نے فرنس آئل کی درآمد کا ٹینڈر جاری کر دیا

پی ایس او نے فرنس آئل کی درآمد کا ٹینڈر جاری کر دیا

کراچی… پاور کمپنیز کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پی ایس او نے فرنس آئل کی درآمد کا ٹینڈر جاری کردیا۔آئندہ دنوں میں موسم سرم کی شدت میں کمی آنے کے باوحود گیس کی طلب و رسد میں فرق کو دیکھتے ہوئے پی ایس او نے 7لاکھ ٹن فرنس آئل اور 4 لاکھ ٹن پٹرول کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کردیا ہے جو مارچ تک ملک میں آجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں برف باری کا دورانیہ دیر سے شروع ہونے کے باعث ڈیمز میں پانی کی سطح کم ہونے سے پانی سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔ دورسری جانب مارچ کے بعد بھی موسم سرما کے اختتام تک گیس کی قلت کا بھی سامنا رہے گا اور سی این جی کے ناغوں کے باعث درآمدی پٹرول سے طلب کو پورا کیا جائے گا۔

مزید خبریں :