08 فروری ، 2014
واشنگٹن…امریکی فوج ایسی ٹیکنولوجی تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کیذریعے خفیہ پیغامات نشر ہونے کے بعد خود ہی تباہ ہوجائیں گے۔امریکی فوج کا سائنسی تحقیقی ادارہ،ڈارپا مشہور ہالی ووڈ مووی مشن امپاسبل میں استعمال ہونے ٹیکنولوجی تیار کرنیکی کوشش میں مصروف ہے۔ مشن امپاسبل سیریز میں ایسی ٹیکنولوجی دکھائی گئی ہے جس میں خفیہ پیغامات نشر ہونے کے بعد دشمن کے ہاتھ لگنے سے پہلے ہی تباہ ہوجاتے ہیں۔اس سلسلے میں ڈارپا نے آئی بی ایم کو اپنے Vanishing Programmable Resources وینشنگ پروگرام ایبل ریسورسز نامی پروجیکٹ کے لئے 35 لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ دیا ہے۔ اس ٹیکنولوجی کا مقصد سینسر کا ایسا نیٹ ورک تیار کیا جاناہے جومحدود وقت کے لیے معلومات منتقل کر سکے ،یہ ٹیکنولوجی میدانِ جنگ میں بھی استعمال کی جا سکے گی۔ ڈارپا کا کہنا ہے کہ اگر ان سینسرز کو انسانی جسم جزب کر سکیں تواس ٹیکنولوجی کا فائدہ طب میں بھی ہوگا۔