پاکستان
01 اپریل ، 2012

باچہ خان مرکز پر چھاپہ قابل مذمت ہے،بلاتفریق کارروائی کی جائے،زاہد خان

باچہ خان مرکز پر چھاپہ قابل مذمت ہے،بلاتفریق کارروائی کی جائے،زاہد خان

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ کراچی میں باچہ خان مرکز پر رینجرز کے چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،سینٹرزاہد خان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک جانبداری برت رہے ہیں ،اور یہ اقدام کسی کو خوش کرنے کی کوشش ہے ۔جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران باچہ خان مرکزمیں توڑ پھوڑ کی گئی، رحمان ملک کو وہاں دہشت گرد ملا نہ ہی کوئی اسلحہ، سینٹر زاہد خان نے کہا کہ رحمان ملک کی جانب سے اس بارے میں معافی مانگنا کافی نہیں ہے، باچہ خان مرکز پر چھاپے کے بارے میں اے این پی کے تحفظات ہیں، سینٹرزاہد خان نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو بلاتفریق کی جائے اور اگر بلاتفریق کارروائی نہ کی گئی تو آج کے اقدام کو جانبدارانہ سمجھا جائے گا۔

مزید خبریں :