08 فروری ، 2014
کراچی…کھجور کے بے شمار طبی فوائد ہیں، یہ مختلف بیماریوں کے خلاف موٴثر کردار ادا کرتی ہے۔ کھجور کو ہمیشہ سے ہی طاقت ور پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزا ذہنی اور جسمانی کمزوریوں کے خلاف موٴثر ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور میں آئرن، فاسفورس، کیلشئم اور پوٹاشیئم سمیت کئی اہم اجزا پائے جاتے ہیں، جو توانائی بخش ثابت ہوتے ہیں۔