صحت و سائنس
09 فروری ، 2014

پشاور: صحت کا انصاف پروگرام کا دوسرامرحلہ، ڈبل سواری پر پابندی

پشاور: صحت کا انصاف پروگرام کا دوسرامرحلہ، ڈبل سواری پر پابندی

پشاور…پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔اس موقع پر ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری عائد کی گئی ہے۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 60یونین کونسلوں میں 5 لاکھ 40 ہزار بچوں کو 9 مہلک بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مہم میں 2ہزار سے زیادہ ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلانے میں اپنا بھرپور ادا کریں گی ۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور شہر کی 45 یونین کو نسلوں میں 4 لاکھ 3 ہزار بچوں کوویکسین دی جانی تھی تاہم مہم کے دوران 3 لا کھ 65 ہزار بچوں کو ویکسین دی جاسکی جن میں 19 ہزار سے زائد بچے گھروں میں موجود نہیں تھے جبکہ 2ہزار سے زائد بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو یہ ویکسین پلانے کی اجازت نہیں دی۔ مہم کے دوسرے مرحلے میں شہر میں سیکورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ضلع بھرمیں ایک دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پاپندی عائد ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں بدامنی نے صرف بم دھماکوں میں مرنے والوں کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ اس کے بچوں کے لیے چلنے والی صحت کی مختلف مہمیں اور بیماریاں بھی اس عمل کی نذر ہو ئیں جن پر قابو پانے کے لیے حکومتوں کوسر توڑ کوشش کرنی پڑ رہی ہے ۔

مزید خبریں :