پاکستان
01 اپریل ، 2012

صدر زرداری 8 اپریل کو نجی دورے پر بھارت جائیں گے، ترجمان

صدر زرداری 8 اپریل کو نجی دورے پر بھارت جائیں گے، ترجمان

کراچی … صدر آصف علی زرداری 8 اپریل کو نجی دورے پر بھارت جائیں گے۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری آئندہ اتوار 8 اپریل کو بھارت کے نجی دورے پر جائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری 8 اپریل کو اجمیر شریف جائیں گے اور حضرت خواجہ غریب نواز کے مزار پر دعا کریں گے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ظہرانے کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ اس روز نئی دہلی میں مختصر قیام کے دوران بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ظہرانہ کریں گے۔

مزید خبریں :