01 اپریل ، 2012
لاہور … چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ دوران آپریشن بجلی کے تعطل کی ذمہ دار جناح اسپتال انتظامیہ ہے، جناح اور دیگر اسپتال لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، لیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں آیا، اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کوئی بیک اپ نہیں تھا، اسپتال کے چیف ایگزیکٹو تحقیقات کروائیں، ہم ثبوت دیں گے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے چیف ایگزیکٹو جناح اسپتال کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوران آپریشن بجلی کے تعطل کی ذمہ دار جناح اسپتال انتظامیہ ہے، جناح اور دیگراسپتال لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں،جناح اسپتال کو 2 مختلف ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، اسپتال کی اپنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا، اسپتال انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے لیسکو پرا لزام لگا رہی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں آیا، خرابی کی تمام تر ذمہ دار اسپتال انتظامیہ ہے ، جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کوئی بیک اپ بھی نہیں تھا، اسپتال کے چیف ایگزیکٹو تحقیقات کروائیں، ہم ثبوت دیں گے۔