کھیل
01 اپریل ، 2012

نیشنل گولف چیمپئن شپ: 5 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی

لاہور … 51 ویں نیشنل گولف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، ایران اورافغانستان نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان گولف فیڈریشن کے سیکریٹری تیمور حسن نے بتایا کہ نیشنل چیمپئن شپ 12 سے 15 اپریل لاہور کے رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب میں ہوگی۔ چیمپئن شپ میں 5 غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ پاکستان کی 2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کو بھی ایونٹ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا تھا لیکن تاحال ان کی جانب سے شرکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :