10 فروری ، 2014
شکارپور…شکارپورمیں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہر چک میں مکان کی بوسیدہ چھت صبح سویرے گر گئی، جس کے نتیجے میں گھر کاسربراہ ملبے تلے دب کر جاں بحق اور اسکی بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد مقامی افراد نے متاثرہ افراد کو ملبے سے نکال کر سول اسپتال شکار پور منتقل کیا۔