کھیل
10 فروری ، 2014

آئی پی ایل اسکینڈل ،سری نواسن کے داماد پرکرپشن کاالزام ثابت ہوگیا

آئی پی ایل اسکینڈل ،سری نواسن کے داماد پرکرپشن کاالزام ثابت ہوگیا

نئی دہلی…گھرکوآگ لگ گئی گھرکے چراغ سے،جمائی راجہ نے سسرجی کانام ڈبودیا،گروناتھ میاپن کے کالے کرتوتوں کابھانڈا پھوٹ گیا۔سری نواسن کے داماد پر کرپشن کاالزام ثابت ہوگیا۔فلمی دنیا میں لٹکنے مٹکنے والی شلپاشیٹھی اوران کے سرتاج کے گرد شکنجہ کس لیاگیا،ان کے خلاف مزیدتحقیقات ہوں گی،بھارتی کرکٹ کے ڈان سری نواسن یہ کہہ کردامادجی پرپردہ ڈالتے رہے کہ وہ توبس کرکٹ کاشوقین ہے،لیکن حقیقت میں وہ پیسے کاپجاری ہے،سٹہ کھیلتاہے، فکسنگ کرتاہے ۔سری نواسن نے آئی سی سی کامیدان تو مارلیا،مگراپنے گھرمیں مارکھابیٹھے،سوال یہ ہے کہ کیابی سی سی آئی کے کرتادھرتاکوناک کے نیچے ہونے والے کالے دھندے کاعلم نہیں تھا،کہیں اس کھیل کی کڑیاں بھارتی بورڈکے ایوان سے تونہیں ملتیں ،جس پیسے نے سری نواسن کوانٹرنیشنل کرکٹ کی چوہدراہٹ دلائی ،کیا وہی پیسہ دامادجی کوبچاپائے گا۔

مزید خبریں :