10 فروری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی کمیٹی کو طالبان سے مذاکراتی عمل خلوص نیت سے جلد نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔امن مذاکرات کے لیے چار رکنی حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان صدیقی نے وزیراعظم کوحکومتی اور طالبان کمیٹیز کے پہلے اجلاس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی کی امن مذاکرات کے لیے اب تک کی گئی کوششوں کو سراہا اور نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ مذاکراتی عمل کو جلد نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ حکومت مذاکراتی عمل میں ہرقسم کی معاونت یقینی بنائے گی۔