پاکستان
10 فروری ، 2014

آپریشن کسی پارٹی کے نہیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف ہے،پولیس چیف

آپریشن کسی پارٹی کے نہیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف ہے،پولیس چیف

کراچی …کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے قتل پراعلیٰ افسران پرمشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے جو دو سے تین دن میں رپورٹ دے گی۔ کراچی پولیس چیف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنا ن سلمان کے قتل پر بنائی گئی اعلی ٰ افسران کی کمیٹی کی رپورٹ 2سے3دن میں آجائیگی اور پولیس افسران کی رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرینگے۔ شاہدحیات کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈآپریشن کسی گروپ یاپارٹی کیخلاف نہیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف ہے۔مقامی پولیس کے پاس کچھ اطلاعات تھیں جس پرفہدکوگرفتارکیاگیا اور فہدنے کچھ انکشافات کیے لیکن طبیعت خراب ہونے پرمناسب نہیں تھاکہ مزیدتفتیش کی جاتی۔شاہد حیات کا کہنا تھاکہ جوپولیس اہلکارماورائے قانون اقدامات کریگااس کیخلاف کارروائی کرینگے اور ہمارامقصدقانون میں رہتے ہوئے کام کرناہے قانون سے بالاترہوکرنہیں۔س

مزید خبریں :