10 فروری ، 2014
لاہور…لاہور بورڈ کے تحت پانچویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ دو گھنٹے کی تاخیر سے ہوا، جس کے باعث طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت پانچویں جماعت کا پیپر صبح نو بجے شروع ہونا تھا، تمام طلبا وقت پر پہنچ گئے تاہم انگریزی کا پیپر چھپ کر نہ آ سکا۔ طلبا اور ان کے والدین کو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ صبح گیارہ بجے پیپر چھپوا کر امتحانی سنٹر ز پہنچائے گئے۔ پیپر تاخیر سے پہنچنے کے باعث طلبا اور ان کے والدین کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔